دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماءکےتحت پچھلےدنوں کرغستان سےآئےہوئےعلمائےکرام مولانا نور الدين قادری صاحب، مولانا سيف الدين نقشبندی صاحب، مولانا استاذُالقراء قارئ أنار بائي نقشبندی اور مولانا  حافظ نصر الله نقشبندی نےدعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی ایازعطاری سمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائیوں (جن میں نگرانِ کرغستان مولانا اسلم عطاری،شعبہ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن کے ذمہ دار مولانا محب عطاری مدنی اور رکن ِزون عاشق عطاری مدنی ) کےہمراہدارالعلوم رکن الاسلام مجددیہ میں حاضری دی۔

اس موقع پرذمہ داران نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کےتحت عالمی سطح پر ہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیا۔ بعدازاں دارالعلوم رکن الاسلام مجددیہ کےمہتمم ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر صاحب کےلئے دعائے خیربھی کروائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)