19 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدکی عاشقانِ رسول کے
قدیم دینی درسگاہ جامعہ مدینۃالعلم میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ
مولانا قاری اکرام اللہ
کیلانی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران وفدنےانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی
خدمات کےحوالےسےگفتگوکی اورمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرناظمِ اعلیٰ
نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔
بعدازاں
انہوں نےدعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی صحت یابی کےلئےدعابھی فرمائی۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)