پچھلے دنوں ملتان میں قائم شعبہ جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ میں
دعوتِ اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ )کےزیرِاہتمام ایک نشست کاانعقادکیاگیاجس
میں مولانا راشد علی عطاری مدنی(ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان
مدینہ) نے طلبۂ کرام میں ’’مقالہ نگاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرابیان کیا۔
بعدازاں مولانا راشد علی عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ
بالعلماء کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی اور سلیم بلالی عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ شیخ الحدیث مولانا غلام شبیر
سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی ، مولانا انصر عطاری مدنی ، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذۂ
کرام سے ملاقات کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داران نےملتان میں قائم جامعہ
عربیہ انوارالعلوم کادورہ کیاجہاں انہوں نے شیخ الحدیث حضرت علامہ
سیّد ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ
عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعۃ الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن
مولانا احمد سعید صاحب سے بھی ملاقات کی۔
ذمہ داران نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ
اور اس میں جاری طلبہ ٔ کرام کے تحریری مقابلے کے حوالے سےبریفنگ دی جس پر انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)