بھیرہ میں
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبہ کی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں
تلاوتِ ،نعتِ رسولﷺ اور بیان کا
سلسلہ ہوتا ہے جبکہ آخر میں رقت
انگیز دعا کروائی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں
پچھلے دنوں بھیرہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبۂ
کرام نے شرکت کی ۔
اجتماعِ پاک کے اختتام پرشعبہ رابطہ بالعلما ءکے
زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے طلبۂ کرام کوشعبہ رابطہ بالعلماء کا
تعارف پیش کیا گیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل آباد سمندری ڈجکوٹ میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس
کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔
ذمہ داران نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے مدنی کورسز کرنے اور دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
اس دوران وہاں
موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو
خوب سراہا نیز جامعہ غوثیہ رضویہ رشدالایمان ڈجکوٹ کے طلبۂ کرام کے درمیان دینی
حلقہ بھی لگایا گیا۔
بعدازاں
علمائے کرام کو تحفے میں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل پیش کئے گئےجس پر انہوں نےاظہار
مسرت کیا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں
فیصل آباد میں مولانا محمد امین صاحب کے شہزادے مولانا حبیب امجد صاحب کے انتقال پر شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تعزیت کی۔
مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا ،رکنِ
شوریٰ نے تعزیت کرتے ہوئے گھر والوں کوصبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے ذمہ داران
کا شکریہ ادا کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل
آباد میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام
اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔
اس موقع پر
فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار مولانا سید خالد عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی
کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔
عاشقانِ رسول
نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ
ایک علامہ صاحب سے تعزیت کا بھی سلسلہ کیااور ایصالِ ثواب پیش کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا جامعہ تبیان القراٰن میں جانا ہوا جہاں جامع مسجدمحمدی
کےخطیب اورمہتمم جامعہ تبیان القراٰن مولانا سعیداحمدنقشبندی صاحب سمیت دیگر
مدرسین سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
اس کے علاوہ جامع
مسجدالمصطفیٰ کے خطیب مولانا عبیدالرحمٰن چشتی ، قاری ارسلان چشتی اورمولانا سیدعادل
شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی نیز شعبہ
تعلیم کے زون ذمہ دار حمزہ عطاری نےوہاں موجود علمائے کرام اور طلبۂ کرام کودعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرانہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات
کو خوب سراہا۔(رپوٹ: خالد عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ بالعلما کےتحت مدرس دارالعلوم محمدیہ نظامیہ میرپور کشمیر حافظ
قاری عبد اللطیف چشتی سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ بالعلما کے تحت علمائے کرام
سے ملاقات کاسلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کےشب وروز کے دینی
وفلاحی کام کو بیان کیا جاتا ہے۔
میرپور کشمیر میں قائم جامعہ انوار القراٰن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی حاضری

دعوتِ اسلامی
کے تحت میرپور کشمیر میں قائم جامعہ انوار القراٰن میں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی کا جاناہوا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب
سراہا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

گزشتہ دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلما کےذمہ داراسلامی بھائیوں کا جامعۃ
الحرا ءالاسلامیہ میرپور کشمیر میں جانا ہوا جہاں پرنسپل مولانا محمد فاضل قادری
سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
اسلام آباد ریجن
ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ بالعلما کے ذمہ داران نے پچھلےدنوں فیصل آباد میں مختلف عاشقانِ رسول کے مدارس وجامعات میں حاضری
دی جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اساتذۂ کرام وطلبۂ
کرام اسی طرح مختلف ائمہ مساجد سے ملاقات
کاسلسلہ کیا۔
ذمہ داران کی مہتمم دارالعلوم محمدیہ مولانا ریاض احمد
نقشبندی سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ
رابطہ بالعلما اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے مہتمم دارالعلوم
محمدیہ رضویہ قاسم العلوم جاتلاں آزاد کشمیر مولانا ریاض احمد نقشبندی صاحب سے
ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کرتے
ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تاثرات حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میرپور آزاد کشمیر میں مولانا محمد ناصر جاوید سیالوی سے ملاقات کا
سلسلہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ بالعلما کے تحت اسلام آباد ریجن ذمہ دار کی سینئر مدرس جامعہ گلزار حبیب
میرپور آزاد کشمیر مولانا محمد ناصر جاوید سیالوی صاحب
سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی
بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی جس پر انہوں
نےاظہارِ مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)