
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ بالعلما کے ذمہ داران نے پچھلےدنوں فیصل آباد میں مختلف عاشقانِ رسول کے مدارس وجامعات میں حاضری
دی جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود اساتذۂ کرام وطلبۂ
کرام اسی طرح مختلف ائمہ مساجد سے ملاقات
کاسلسلہ کیا۔
ذمہ داران کی مہتمم دارالعلوم محمدیہ مولانا ریاض احمد
نقشبندی سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ
رابطہ بالعلما اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے مہتمم دارالعلوم
محمدیہ رضویہ قاسم العلوم جاتلاں آزاد کشمیر مولانا ریاض احمد نقشبندی صاحب سے
ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بیان کرتے
ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تاثرات حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میرپور آزاد کشمیر میں مولانا محمد ناصر جاوید سیالوی سے ملاقات کا
سلسلہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ بالعلما کے تحت اسلام آباد ریجن ذمہ دار کی سینئر مدرس جامعہ گلزار حبیب
میرپور آزاد کشمیر مولانا محمد ناصر جاوید سیالوی صاحب
سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی
بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی جس پر انہوں
نےاظہارِ مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
بالعلما ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی
کےتحت دنیا بھر میں 7ستمبر2021ءکوبھرپور انداز میں یومِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلممنایا گیا اسی موقع پر شعبہ
رابطہ بالعلما کے تحت خان پور زون میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ
پاک میں ضلعی امن کمیٹی کے رکن قاری خورشید مٹھن شریف، مہتمم دارالعلوم فریدیہ راجن پورکے صاحبزادہ فیضان جمیل شاہ، دربار حاجی پور شریف
کے صاحبزادہ مشتاق فرید، شاہ کوٹ مٹھن شریف کے مولانا عاشق رسول، ضلعی صدر خبریں راؤ ریاض اور نگران ِکابینہ محمد ناظم
محمود عطاری سمیت جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اساتذائےکرام نے شرکت کی۔(رپوٹ: سید عمار الحسن
مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع نوشہرہ
میں جانشین رحمت کریم پیر سعید الحسن مبارک چشتی سے ملاقات کا سلسلہ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ضلع نوشہرہ میں قائم جامعہ کریمیہ غفوریہ ڈاگ اسماعیل
خیل میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضاعطاری کا جانشین رحمت کریم پیر سعید الحسن مبارک چشتی سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر
رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام میں سنتو ں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی بعد
ازاں رکنِ شوریٰ نےشعبہ رابطہ بالعلما کے ریجن ذمہ دارو نگرانِ زون سمیت دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ پیرفقیر رحمت کریم رحمةالله علیہ کے مزارِ
مبارک پر حاضری دی اور قصیدہ بردہ شریف، درود وسلام پڑھا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ
بالعلما،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد ریجن میں مولانامحمد اشرف چشتی مہتمم دارالعلوم محمدیہ
غوثیہ ملکوال سے ملاقات

پچھلے دنوں دعوتِ اسلام کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت اسلام آباد ریجن
میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمولانا محمد
اشرف چشتی( مہتمم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ ملکوال) سے ملاقات کا سلسلہ کیا جس میں اُنہیں دعوتِ اسلامی کےچند شعبہ جات کا
تعارف پیش کرتے ہوئے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہی دی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت قائدآباد میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ فیصل
آباد ریجن حاجی محمد رفیع عطاری نے مقامی ائمہ کرام سے ملاقات کی جس میں خطیب جامع مسجد بغدادی مولانا محمد شعیب صاحب، خطیب جامع مسجد قباء
مولانا قاری فرمان صاحب، امام جامع مسجد غوثیہ مولانا قاری عزیز احمد صاحب، قاری
حافظ احمد رضا صاحب ، امام مسجد سیلر رومان رائس میل قاری فضل الرحمان صاحب اور
امام جامع مسجد گلزار حبیب قاری محمد سعید صاحب شامل تھے۔
رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی خدمات
کے بارے میں بھی بتایا۔(رپوٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے شہباز علی
عطاری کے ہمراہ 9 اور 10 اگست 2021ء کو
مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے
مشاورت ہوئی۔
تفصیلات:
شعبہ
رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے 9 اگست 2021ء کو اٹھارہ
ہزاری کابینہ میں جامعہ حسینیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے بانی و
مہتمم حاجی نذر حسین صاحب اور قاری فیض الحسن قادری صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے دینی
کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے ادارہ حمیدیہ رضویہ کے مہتمم
قاری غلام مصطفٰے رضوی صاحب اور قاری نعیم شہزاد قادری صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات
میں محرم الحرام کے مدنی قافلے اور ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
نگران شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نےدینی کاموں کے
حوالے سے ناظم جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
جھنگ مولانا حسنین عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
اسی
طرح 10 اگست 2021ء کو شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی
نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شور کوٹ کابینہ میں مفتی نصیر الدین نصیر الحسنی قادری
صاحب، محمد اشرف سعید قادری صاحب اور پیر طریقت سید عادل حسین بخاری صاحب سے
ملاقات کی۔ محمد افضل عطاری نے انہیں دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ بعد
ازاں نگران شعبہ رابطہ بالعلماء محمد افضل
عطاری مدنی نے شور کوٹ کابینہ میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے ناظم الامور مولانا
عبد الرحمن عطاری مدنی اور ناظم جامعۃ المدینہ مولانا آصف عطاری مدنی اور ناظم
جدول مولانا انور عطاری مدنی سے ملاقات کی اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ
ہوا۔
نگران
شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے حوالے سے نگران
زون جھنگ حاجی سلیم عطاری سے ملاقات کرتے ہوئے مشاورت کی۔(
Content: محمد حسین عطاری مدنی)
.jpeg)
مبلغین
دعوت اسلامی جہاں مختلف شعبہ جات کے ذریعے عاشقان رسول میں نیکی کی دعوت کو عام
کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں، وہیں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران دنیا بھر میں علمائے کرام سے ملاقات کرتے اور
انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی و دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء
فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ قائد آباد فیصل آباد میں مولانا محمد شعیب
صاحب (خطیب
جامع مسجد بغدادی)،
مولانا قاری فرمان صاحب (خطیب جامع مسجد قباء)، مولانا قاری
عزیز احمد صاحب (امام
جامع مسجد غوثیہ)،
قاری حافظ احمد رضا صاحب، قاری محمد سعید صاحب (امام جامع مسجد
گلزار حبیب) اور
قاری فضل الرحمٰن صاحب (امام جامع مسجد سیلر رومان رائس مِل) سے
ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیااور فیضان
مدینہ آنے کی دعوت دی۔( Content: محمد حسین عطاری مدنی)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء
مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اسلام
آباد کےزون ذمہ دار محمد خالد مدنی کی عیادت
بھی کی ۔اس موقع پر واہ کینٹ کے حافظ محمد
احسان نقشبندی امام خطیب جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ اور مولانا ساجد رضوی امام
خطیب جامع مسجد علی بہادر سے ملاقات کی
نیزجامعۃالمدینہ واہ کینٹ میں شعبے کے متعلق بیان کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں حصہ
لیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکےذمہ دار
شہباز علی عطاری نے مختلف اداروں میں حاضری دی۔ 9اگست2021ءبروز پیر فیصل آباد زون
میں ادارہ جامعہ حسینیہ رضویہ اور ادارہ حمیدیہ رضویہ میں حاضری کا سلسلہ ہوا جہاں
قاری شہباز قادری، قاری فیض الحسن قادری ،مہتمم حاجی نذر حسین صاحب، مہتمم قاری
غلام مصطفی رضوی صاحب اور نعیم شہزاد قادری صاحب سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور محرم الحرام میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے
حوالے سے مشاورت کی ،ساتھ ہی ناظمِ جامعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں مولاناحسنین
مدنی صاحب سے ملاقات کی ۔
10اگست2021ءبروزمنگل شورکوٹ کابینہ میں نصیرالدین نصیر الحسنی قادری صاحب ،محمد اشرف
سعید قادری صاحب اور سید عادل حسین بخاری صاحب سے ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔ ذمہ دار نےانہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں گفتگو ہوئی نیز شورکوٹ کابینہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کےناظمِ امور مولاناعبد الرحمان عطاری مدنی ،ناظمِ جامعہ مولاناآصف
عطاری مدنی اور ناظمِ جدول مولانا انور عطاری مدنی سے مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں نگرانِ زون جھنگ
حاجی سلیم عطاری کے مدنی مشورے میں شرکت کی۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری
مدنی)
فیصل آباد میں شہباز عطاری اور دیگر ذمہ داران کی علمائے
کرام سے ملاقاتیں

7اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ
بالعلماء فیصل آباد کے زون ذمہ دار نے شہباز علی عطاری کے ہمراہ ادارہ مصطفائی
رضوی، ادارہ نعمان بن ثابت اور نور الہدی فاؤنڈیشن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے شیخ
الحدیث مولانا یوسف نقشبندی صاحب، مولانا وسیم قادری صاحب، مفتی احسان قادری صاحب
اور مولانا قمر الزمان صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے شیخ الحدیث مولانا یوسف نقشبندی صاحب سے ہفتہ وار اجتماع اور محرم شریف
کے مدنی قافلے کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ فیصل آباد آنے کی
دعوت دی۔