21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ بالعلماء کے زیرِ اہتمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ محمدیہ معینیہ
میں حاضری دی جہاں انہوں نے مولانا نذیر احمد سیالوی صاحب کے صاحبزادےمحمد ابو بکر
صاحب سے ملاقات کی،اس کے علاوہ جامعہ خضری کے مہتمم صاحبزادہ مولانا امین رحمۃ اللہ علیہ کےپوتے مولانا
طاہر سلطانی بن کریم سلطانی صاحب سے بھی ملاقات
کا سلسلہ رہا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی،اس دوران سینئر مدرس جامعہ خضری مولانا محمد اشرف صاحب اور
ناظم ِدفتر مولانا محمد احمد نصیر صاحب بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)