21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے فیصل آباد سمندری ڈجکوٹ میں عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات ومدارس
کا دورہ کیا جہاں علمائے کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔
ذمہ داران نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے مدنی کورسز کرنے اور دعوتِ
اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
اس دوران وہاں
موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو
خوب سراہا نیز جامعہ غوثیہ رضویہ رشدالایمان ڈجکوٹ کے طلبۂ کرام کے درمیان دینی
حلقہ بھی لگایا گیا۔
بعدازاں
علمائے کرام کو تحفے میں مکتبۃ المدینہ کے کُتُب ورسائل پیش کئے گئےجس پر انہوں نےاظہار
مسرت کیا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)