شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی فیصل آباد کے زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نے پیر سید محمد منصور الحق شاہ صاحب (مہتمم جامعہ سبحانیہ فیصل آباد)، مولانا محمد افضل قادری صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام فیصل آباد)، مولانا محمد ریاض جلالی صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث مظہر الاسلام فیصل آباد )، شیخ الحدیث حاجی راشد حبیب صاحب (دار العلوم جامعہ امینیہ رضویہ فیصل آباد) سے ملاقات کی۔

زون ذمہ دار شہباز علی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔