دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے شہباز علی
عطاری کے ہمراہ 9 اور 10 اگست 2021ء کو
مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے
مشاورت ہوئی۔
تفصیلات:
شعبہ
رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے 9 اگست 2021ء کو اٹھارہ
ہزاری کابینہ میں جامعہ حسینیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے بانی و
مہتمم حاجی نذر حسین صاحب اور قاری فیض الحسن قادری صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے دینی
کاموں کے حوالے سے مشاورت کی۔بعد ازاں ذمہ داران نے ادارہ حمیدیہ رضویہ کے مہتمم
قاری غلام مصطفٰے رضوی صاحب اور قاری نعیم شہزاد قادری صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات
میں محرم الحرام کے مدنی قافلے اور ہفتہ وار اجتماع کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
نگران شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی نےدینی کاموں کے
حوالے سے ناظم جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ
جھنگ مولانا حسنین عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
اسی
طرح 10 اگست 2021ء کو شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا محمد افضل عطاری مدنی
نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شور کوٹ کابینہ میں مفتی نصیر الدین نصیر الحسنی قادری
صاحب، محمد اشرف سعید قادری صاحب اور پیر طریقت سید عادل حسین بخاری صاحب سے
ملاقات کی۔ محمد افضل عطاری نے انہیں دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ بعد
ازاں نگران شعبہ رابطہ بالعلماء محمد افضل
عطاری مدنی نے شور کوٹ کابینہ میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے ناظم الامور مولانا
عبد الرحمن عطاری مدنی اور ناظم جامعۃ المدینہ مولانا آصف عطاری مدنی اور ناظم
جدول مولانا انور عطاری مدنی سے ملاقات کی اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ
ہوا۔
نگران
شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے حوالے سے نگران
زون جھنگ حاجی سلیم عطاری سے ملاقات کرتے ہوئے مشاورت کی۔(
Content: محمد حسین عطاری مدنی)