.jpeg)
شعبہ رابطہ
بالعلما دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سابق ایم این اے جناب پیر اقبال
شاہ نے فیضان مدینہ بستی ملوک کا وزٹ کیا۔ مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران نے استقبال کیا اور شاہ صاحب کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر انجمن تاجران
بستی ملوک کے صدر راؤمقیم انجم دیگر ذمہ داران محمد ناصر قادری جناب عمران مدنی
عمران وارث مقصود عطاری ذیشان عطاری محمد اسلم قادری اور مدرستہ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ دار محمد شاہد عطاری بھی
موجود تھے۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ
نارووال میں مصنف کتب کثیر علامہ غلام مصطفٰے مجددی نوری صاحب، مفتی حسنین رضا
قادری صاحب، مولانا ذیشان عادل صاحب، مولانا رانا
سعید صاحب اور دیگر علمائے کرام کی آمد ہوئی۔
علمائے کرام نے فیضان
مدینہ میں مرکزی جامعۃ المدینہ اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا جبکہ ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر علمائے
کرام نے دعوت اسلامی کے دینی کاوشوں کو سراہا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے
دعائیں کیں۔
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دارمولانا مشتاق عطاری کی
علمائے کرام سے ملاقاتیں

شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت مولانا مشتاق عطاری مدنی (رکن
کابینہ ظاہر پیر) نے پیر حسنین شاہ
صاحب بستی نور شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت منظور شاہ رحمۃ اللہ علیہ ) ،حافظ شبیر احمد صاحب (امام مسجد دھوپ سڑی) اور صاحبزادہ مولانا مظفر حسین قادری صاحب اور صاحبزادہ
مولانا عبد الواحدصاحب (مہتمم
ادارہ سلطان المدارس الاسلامیہ خانبیلہ شریف) سے ملاقات کی۔
مولانا مشتاق مدنی نے
انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ آنے کی
دعوت دی۔

دعوت اسلامی کے تعلیمی
ادارے جامعۃ المدینہ کالا باغ میں مدرس جامعہ اویسیہ غوثیہ منصوریہ میانوالی کے
مدرسین مولانا مفتی محی الدین صاحب ، مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور مولانا محمد
سلیم صاحب مدرس جامعہ غوثیہ واحدیہ اویسیہ میانوالی کی آمد ہوئی۔
ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔

مولانا محمد فاروق خان
سعیدی صاحب (خطیب جامع مسجد انوار
العلوم و ناظم اعلیٰ صوبہ پنجاب جماعت اہلسنت پاکستان) کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ شعبہ رابطہ
بالعلماء کے رکن زون اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا اور
فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
مولانا صاحب نے دعوت
اسلامی کے دینی کاوش کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
.jpg)
تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے سالانہ
امتحان لینے کے لئے آئے ہوئے علمائے کرام کو مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن
حیدر آباد کا دورہ کروایا گیا۔
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محب عطاری
مدنی، زون ذمہ دار محمد عاشق حسین عطاری، معاون نگران حیدر آباد کابینہ محمد سہیل
عطاری، جامعۃ المدینہ کے ذمہ دار محمد فرقان عطاری، ناظم جامعۃ المدینہ وقاص عطاری
مدنی اور مولانا محمد جمیل عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دار الافتاء اہلِ سنت اور
مکتبۃ المدینہ کا وزٹ کروایا ۔ وزٹ کے بعد علمائے کرام کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل
اور کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔
پیرِطریقت حضرت مولاناقاری محمدادریس سواگی نقشبندی اور کوآرڈینیٹرتنظیم المدارس احمدسعید جامی ودیگرسےملاقات
.jpeg)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ بستی ملوک کے ناظم الامور محمد ناصر قادری نے سابق صوبائی جیل خانہ جات جناب
زوار حسین وڑائچ سے ان کے آفس ملاقات کی۔ محمد ناصر قادری نے انہیں دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ بستی ملوک آنے کی دعوت دی۔ زوار حسین
وڑائچ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سراہا اور فیضان مدینہ آنے کی یقین دہانی
کروائی۔ اس ملاقات میں قاری کاشف عطاری اور حاجی اللہ بخش قادری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: محمد اسلم قادری، مجلس رابطہ بستی ملوک)
ذمہ داران کی ڈھرکی میں سجادہ نشین پیر میاں عبد الخالق
قادری صاحب اور دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے سندھ کے شہر ڈھرکی میں درگاہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف کے سجادہ نشین
پیر طریقت پیر میاں عبد الخالق قادری صاحب اور تنظیم المدارس کے سالانہ امتحان
لینے کے لئے آئے ہوئے علمائے کرام سے ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ منظور احمد سعیدی
مدنی نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
دعوت اسلامی کی جانب سے علمائے کرام کو المدینۃ العلمیہ کی کتاب” ملفوظات امیر اہل سنت“، ماہنامہ فیضان مدینہ، امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا رسالہ ”ہر صحابی
نبی نبی جنتی جنتی“ اور المدینۃ العلمیہ کی درسی کتب کی فہرست تحفے میں پیش کی۔
.jpeg)
پچھلے دنوں مولانا محمد عامر فیاض صاحب اور
مولانا محمد بلال سعیدی صاحب نے مدنی مرکز فیضان مدینہ بستی ملوک کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا گیا جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریراً اپنے تاثرات
دیئے۔
دعوت اسلامی کی جانب سے علمائے کرام کو مکتبۃ
المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔
بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیر
اہتمام بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم
انجم، نائب صدر رانا ہارون، سینئر نائب صدر چوہدری رضوان، حاجی تقی عطاری، مقصود
عطاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
نگران شعبہ رابطہ بالعلماء پاکستان مولانا
محمدافضل عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔
بعد ازاں تاجران نے فیضان مدینہ بستی ملوک کا
دورہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوسراہا۔
.jpeg)