21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگرانِ پاکستان مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے جامعہ حامدیہ رضویہ کا دورہ کیا جہاں جامعہ کے مہتم مولانا حافظ فداء النبی فخری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا
اظہار کیا ۔
مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس کو انہوں نے قبول کیا ۔ نگرانِ مجلس نے مکتبۃالمدینہ کی کتاب آخری نبی کی پیاری سیرت اور ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر نگران شعبہ نے وہاں موجود استاذ العلماء حضرت مولانا غلام نبی فخری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پُر انوار پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی کی ۔