پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ بستی ملوک کے ناظم الامور محمد ناصر قادری نے سابق صوبائی جیل خانہ جات جناب
زوار حسین وڑائچ سے ان کے آفس ملاقات کی۔ محمد ناصر قادری نے انہیں دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ بستی ملوک آنے کی دعوت دی۔ زوار حسین
وڑائچ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سراہا اور فیضان مدینہ آنے کی یقین دہانی
کروائی۔ اس ملاقات میں قاری کاشف عطاری اور حاجی اللہ بخش قادری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: محمد اسلم قادری، مجلس رابطہ بستی ملوک)
ذمہ داران کی ڈھرکی میں سجادہ نشین پیر میاں عبد الخالق
قادری صاحب اور دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے سندھ کے شہر ڈھرکی میں درگاہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف کے سجادہ نشین
پیر طریقت پیر میاں عبد الخالق قادری صاحب اور تنظیم المدارس کے سالانہ امتحان
لینے کے لئے آئے ہوئے علمائے کرام سے ملاقات کی۔
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ منظور احمد سعیدی
مدنی نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
دعوت اسلامی کی جانب سے علمائے کرام کو المدینۃ العلمیہ کی کتاب” ملفوظات امیر اہل سنت“، ماہنامہ فیضان مدینہ، امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا رسالہ ”ہر صحابی
نبی نبی جنتی جنتی“ اور المدینۃ العلمیہ کی درسی کتب کی فہرست تحفے میں پیش کی۔
پچھلے دنوں مولانا محمد عامر فیاض صاحب اور
مولانا محمد بلال سعیدی صاحب نے مدنی مرکز فیضان مدینہ بستی ملوک کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا گیا جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریراً اپنے تاثرات
دیئے۔
دعوت اسلامی کی جانب سے علمائے کرام کو مکتبۃ
المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی گئیں۔
بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیر
اہتمام بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم
انجم، نائب صدر رانا ہارون، سینئر نائب صدر چوہدری رضوان، حاجی تقی عطاری، مقصود
عطاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
نگران شعبہ رابطہ بالعلماء پاکستان مولانا
محمدافضل عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔
بعد ازاں تاجران نے فیضان مدینہ بستی ملوک کا
دورہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوسراہا۔
ناظم تعلیمات مدرسہ عثمانیہ تعلیم القرآن داروغہ
والا علامہ
سید ثناء اللہ ہاشمی سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ بالعلماء
کے رکن زون شمالی لاہور نے مرکزی جامع
مسجد عثمانیہ کے خطیب اور ناظم تعلیمات مدرسہ عثمانیہ تعلیم القرآن داروغہ
والا واہگہ ٹاؤن کابینہ میں علامہ مولانا
سید ثناء
اللہ ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے
سے بھی گفتگو بھی ہوئی۔(رپورٹ: محمد
افضل عطاری ،رکن زون شمالی لاہور مجلس رابطہ بالعلماء و مزارات اولیاء)
علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ
گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ
حضرت علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔مرکز پہنچنے پر رکنِ
شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی اور مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے کاظمی شاہ
صاحب کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے علامہ
صاحب کو عالمی مدنی مرکز میں دارالافتاء اہلِ سنت کا دورہ کروایا جہاں استاذا لحدیث مفتی حسان
عطاری مدنی صاحب اور مفتی سجاد عطاری مدنی
صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد آپ دعوتِ
اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“ تشریف لائے جہاں سو سے زائد
اسلامک اسکالر ز کو ایک چھت کے نیچے علمی اور تحقیقی کتب و رسائل لکھتے دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار
کیا۔
آپ نے دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے رکن شوریٰ
ونگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے شب و روز ترقی و امیرِ
اہلِ سنت کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔
مولانا ڈاکٹر مختار علی حیدر ی مدظلہ العالی کی مدنی مرکز جوہر ٹاؤن لاہور تشریف آوری
پچھلے دنوں مولانا ڈاکٹر مختار علی حیدر ی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی
مرکز جوہر ٹاؤن لاہور تشریف لائے جہاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف
شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور یہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریف کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مختار علی حیدر ی صاحب نے جامعۃ
المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں استاذا لحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
ملاقات کی اور طلبہ کرام کے درمیان دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔
مولانا ڈاکٹر مختار علی حیدر ی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی
چینل کو تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اس
دور میں دین کی خدمت جس انداز میں دعوتِ اسلامی کر رہی ہے وہ اسی تحریک کا حصہ ہے۔بڑا
مؤثر اور معنی خیر کام ہورہا ہے ۔دل سے دعائیں ہیں کہ اللہ پاک اس چمن شادو آباد
رکھے، جو اس کی آبیاری کررہے ہیں اللہ پاک انہیں بھی خوشحال رکھے۔
کشمیر سے تشریف لائے چند علماء کرام کی شخصیات کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز کا وزٹ
23 فروری 2021ء کو کشمیر سے سابق وزیر و مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز
پارٹی کشمیر چودھری جاوید اقبال بڈھیانوی، چودھری کوثر حسین سابق چیئرمین زکوٰۃ نکیال
نے کراچی کے مختلف علاقوں کی مساجد اور
مدارس علماء کرام کے ہمراہ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تشریف لائے ۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف شعبوں
کا وزٹ کروایا ۔رکن شوری ونگران شعبہ
رابطہ بالعلماء و مشائخ سے خصوصی ملاقات بھی کروائی ۔
نگران مجلس مولانا حافظ محمد افضل مدنی کی عاشقانِ رسول کے جامعات میں حاضری اور ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس مولانا حافظ محمد افضل مدنی نے
عاشقانِ رسول کے مدرسہ قادریہ غوثیہ میں
حاضری دی۔ حضرت مولانا حسنین علی جان مہتمم و مدرس مدرسہ قادریہ غوثیہ سے ملاقات
کی۔ بعد ازاں جامعہ انوار غوثیہ اور مدرسہ اسماعیلیہ حفظ القرآن میں حاضری دی اور مدرسین و طلباء کرام سے ملاقات کی ۔
نگران مجلس
مولانا حافظ محمد افضل مدنی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا جس پر علماء کرام نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علماء کرام کی خدمت میں دعوتِ اسلامی کی مطبوعات
بھی بطور تحفہ پیش کی گئیں ۔
Dawateislami