دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے سندھ کے شہر ڈھرکی میں درگاہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت پیر میاں عبد الخالق قادری صاحب اور تنظیم المدارس کے سالانہ امتحان لینے کے لئے آئے ہوئے علمائے کرام سے ملاقات کی۔

شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ منظور احمد سعیدی مدنی نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

دعوت اسلامی کی جانب سے علمائے کرام کو المدینۃ العلمیہ کی کتاب” ملفوظات امیر اہل سنت“، ماہنامہ فیضان مدینہ، امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”ہر صحابی نبی نبی جنتی جنتی“ اور المدینۃ العلمیہ کی درسی کتب کی فہرست تحفے میں پیش کی۔