مفتی عمر
خلجی قادری صاحب کو ترجمۃ القرآن کنزالایمان اور تفسیر
نورالعرفان کا سندھی زبان میں ترجمہ کرنے
پر مبارکباد
دعوتِ
اسلامی کے شعبے مجلس رابطہ بالعلما کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد نوید مدنی صاحب اور نگران ریجن حیدرآباد قاری ایاز عطاری صاحب
نے متعدد ذمہ داران کے ہمراہ دارالعلوم رکن الاسلام کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی
عمر خلجی قادری صاحب اور مہتمم دارالعلوم
رکن الاسلام حضرت مولانا مفتی صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نقشبندی
صاحب سے ملاقات کی۔
شیخ الحدیث
حضرت مولانا مفتی عمر خلجی قادری صاحب کو
ترجمۃ القرآن کنزالایمان اور تفسیر نورالعرفان کا سندھی زبان میں ترجمہ کرنے پر کرنے پر مبارکباد
پیش کی۔ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا
تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت بھی پیش کی ۔