عالمی مدنی مرکز کراچی میں مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب اور مولانا حبیب احمد الازہری صاحب کی آمد

کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خطیب جامع مسجد
محمدیہ رحمان پورہ راولپنڈی و مہتمم جامعہ الکلیۃ غوثیہ للبنات حضرت مولانا حبیب
احمد الازہری صاحب اور خطیب جامع مسجد غوثیہ
نشتر کالونی لاہور حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی
صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔
اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی حافظ حسان عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے دونوں شخصیات کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ)، شعبہ تراجم، مدنی چینل، شعبہ اورادِ عطاریہ، جامعۃالمدینہ ، دارالحدیث،
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا۔
حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری
اور نگرانِ مجلس مدنی چینل اسد عطاری مدنی سے ملاقات بھی ملاقات کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے حضرت مولانا حبیب احمد الازہری صاحب اور حضرت مولانا حسن رضا نقشبندی صاحب کو
بذریعہ ویڈیو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر
میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا،
جس پر دونوں شخصیات نے مدنی چینل سے بات کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو خوب سراہا اور دینی کاموں میں برکت
کے لئے دعائیں بھی کیں۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
نگران محمد افضل عطاری مدنی نے جامعہ فیض القرآن شاہ جمال کے علمائے کرام، جامعہ
قادریہ جمالیہ منور العلوم محلہ شاہی شاہ جمال کے مہتمم و محکمہ اوقاف کے خطیب
مولانا عبد الغنی صاحب اور ان کے برادر مولانا عبد المناف چشتی صاحب، جامعہ مصباح
القرآن شاہ جمال کے مہتمم مفتی محمد صفدر قادری مظفر گڑھ زون اور جامعہ گلشن بارو
مظفر گڑھ کے ناظم صاحب سے ملاقاتیں کیں اور رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ “ تحفے
میں پیش کیا۔ نگران مجلس نے انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
نگران محمد افضل عطاری مدنی نے ڈیرہ غازی خان میں مختلف جامعات کے ساتھ ساتھ جامعہ
رضویہ نداء الاسلام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مدرس مولانا عبد الرؤوف
کریمی صاحب، مہتمم مفتی اللہ بچایا قادری صاحب،
اور ناظم اعلیٰ محمد طارق سعیدی عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں
دعوت اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کی علمی اور درسی کتب پر ہونے والی دینی
خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور جامعہ کے طلباء کو ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کروانے کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
نگران محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار کے ہمراہ جامعہ انوار مصطفیٰ صاحب
لولاک مظفر گڑھ زون کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے جامعہ کے مہتمم و صدر مفتی محمد شاکر الحسن چشتی
صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق
معلومات فراہم کیں جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ“ تحفے میں پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران
محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ کاظمیہ یسینیہ فیض العلوم
چوک قریشی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور طلباء کو ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ محمد افضل عطاری مدنی نے اساتذہ کرام کو مکتبۃ المدینہ
کا شائع کردہ رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ“تحفے میں پیش کیں۔
گوجرانوالہ میں ہونے والے دستارِ
فضیلت اجتماع میں مختلف علمائے کرام کی تشریف آوری

25 صفر المظفرکی شب فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مجلس جامعۃالمدینہ کے
زیرِ اہتمام 88 فارغ التحصیل مدنی علمائے کرام کو اسناد اور دستار بندی سے نوازنے کے
لئے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری
مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے خصوصی بیان فرمایا۔
پُروقار تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ سے مفتی فہیم مصطفائی صاحب و دیگر اساتذہ،مدینۃ
العلم سے مہتمم مولانا اکرام اللہ کیلانی صاحب اور ان کے
اساتذہ، جامعہ نصرت الاسلام سےمفتی شعبان قادری صاحب اور ان کے اساتذہ،جامعہ شیخ الحدیث سےمفتی احسان اللہ صاحب و دورہ
حدیث شریف کا مکمل درجہ و اساتذہ،جامعہ شاذلیہ نعیمیہ سے مہتمم جناب مولانا یاسین نعیمی
صاحب ،مولانا طاہر رضوی صاحب،مولانا بوٹا قادری صاحب،مولانا فیاض الحسن صاحب، مولانا
عباس چٹھہ صاحب، مولانا غلام مرتضیٰ ساقی صاحب، مولانا رضوان صاحب اور مولانا رفاقت
نقشبندی صاحب نے شرکت کی اوررکن شوریٰ حاجی جنید مدنی صاحب سے ملاقات بھی کی۔

مجلس رابطہ بالعلماء سیالکوٹ کابینہ کے رکن کابینہ قاری محمد یعقوب عطاری
کی کاوشوں سے پیر طریقت رہبر شریعت استاذ العلماء شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ حافظ
محمد عالم رحمۃ
اللہ علیہ (بانی و مہتمم
دارالعلوم حنفیہ دو دروازہ سیالکوٹ) کے عرس کے موقع پر قرآن و فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔
اختتام پر اجتماعی دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔

داتا حضور رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر تشریف لائے ہوئے جامعہ مدینۃ
العلم گوجرانوالہ کے مفتی اسحاق صاحب کی مکتبۃ المدینہ العربیہ پر حاضری ہوئی۔
مفتی صاحب عربی کتب کے حوالے سے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےذمہ
اسلامی بھائی نے حیدر آباد کابینہ کے جامعہ رضاء العلوم میں
صاحبزادہ قاری نیاز احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
مولانا
صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی پرنسپل جامعہ
رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ سے ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر
عباس مدنی نے پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی پرنسپل جامعہ رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی
اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیں۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے
دعوت اسلامی میں ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چار طلباء کورس کے لئے تیار ہوئے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب نے ذمہ داران کو بتایا کہ الحمدللہ عزوجل ان کے جامعہ میں مدنی چینل دیکھنے کا سلسلہ ہے، طلبہ اور اساتذہ مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر ذمہ داران نے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تاثرات کے حوالے سے عرض کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ
دار محمد ظہیرعباس عطاری مدنی نے جامعہ انوار الاسلام غوثیہ رضویہ چکوال کے مدرس مولانا عبد الباسط جامی صاحب سے ملاقات کی۔
ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ
دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور نگران کابینہ چکوال تجمل حسین عطاری نے جامعہ
انوار الاسلام غوثیہ رضویہ چکوال کے مہتمم مفتی عبد الحلیم نقشبندی صاحب سے ملاقات
کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔