مجلس رابطہ بالعلماء کا مدنی مشورہ اور مولانا علی اکبر
سکندری صاحب سے ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
زیر اہتمام حیدر آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن
زون، رکن کابینہ اور جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس رابطہ
بالعلماء پاکستان کے نگران محمد افضل
عطاری مدنی، رکن مجلس اور ریجن ذمہ دار
محمد محب عطاری نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد
فرمائیں۔
بعد ازاں ذمہ داران نے جامعہ راشدیہ پیرجو گوٹھ
میں استاذ الحدیث یمنی مولانا علی اکبر سکندری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔
ذمہ داران
دعوت اسلامی کی مولانامفتی عبدالغفارحلیمی صاحب اور مولانا خدا بخش سکندری صاحب سے
ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں لیاقت عطاری نگران کابینہ قلات نے
مولانامفتی عبدالغفارحلیمی صاحب مہتمم جامعہ غوثیہ قلات سے ملاقات کی۔ نگران کابینہ
نے مفتی عبدالغفارحلیمی صاحب کو دنیا بھر میں دین کی خدمت میں مصروف عمل عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات سے آگاہی فراہم کی۔
دوسری جانب محمد افضل عطاری مدنی نگران مجلس رابطہ بالعلماء رکن ریجن ،رکن زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ جامعہ راشدیہ کی کتب خانہ کا وزٹ کیااور مولانا خدا بخش
سکندری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے المدینہ العلمیہ کےتحریری و تصنیفی کام کے متعلق بریفنگ دی جبکہ نگران مجلس نے مولانا خدا
بخش سکندری صاحب کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران
محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سلطان کوٹ شکار پور میں حضرت
علامہ مفتی محمد صاحبدادجمالی صاحب اور حضرت علامہ مولانا تقدس علی خان رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی ۔ ذمہ داران نے ایصالِ
ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران
محمد افضل عطاری مدنی نے سانگھڑمیں مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب سے ملاقات
کی۔نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی
کتابیں تحفے میں پیش کیں۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
نگران محمد افضل عطاری مدنی نے رکن ریجن، رکن کابینہ اور معاون رکن کابینہ کے
ہمراہ میرپور خاص میں مفتی شریف سعیدی
صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور فیضان مدینہ حیدر آباد آنے کی دعوت پیش دی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن
کابینہ قائد آباد نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ بندیال شریف میں قائم دار العلوم
جامعہ مظہریہ امدادیہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے مولانا ظفر الحق بندیالوی صاحب،
مفتی مظہرالحق بندیالوی صاحب، مولانا انوار الحق صاحب، مولانا احسان الحق صاحب اور
مفتی حسین صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
بعد ازاں ذمہ داران نے حضرت علامہ مولانا یار
محمد بندیالوی رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ حاضری کے
بعد ذمہ داران نے مولانا یار محمد رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان کو درسی کتب پر المدینۃ العلمیہ کی
کاوش سے آگاہ کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
نگران محمد افضل عطاری مدنی نے ریجن ذمہ
دار محمد محب عطاری کے ہمراہ صدر جماعت اہلسنت پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے رکن
اور جامعہ رکن السلام کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا ابو الخیر ڈاکٹر زبیر صاحب سے
ملاقات کی۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے 20 ستمبر 2020ء بروز اتوارمانکی شریف میں مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ
خوانی کا سلسلہ ہوا۔ ذمہ داران نے صاحبزادہ جانشین پیرآف مانکی شریف مفتی جنید
القادری صاحب سے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے مدنی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ
دار محمدظہیر عباس عطاری مدنی نے دارالعلوم جلالیہ مظہر الاسلام کھاریاں کے مہتمم
و سنی علماءکونسل کے صدر مولانا اختر حسین جلالی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار
نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان
مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔
اسی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان و دارالعلوم جلالیہ ختم
نبوت کے مہتمم مولانا محمد ثاقب شکیل جلالی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ”ماہنامہ
فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔
مولانا غازی محمد مسعود احمد قادری اور مولانا محمد
اشفاق جلالی سے ملاقات

مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر
عباس عطاری مدنی نے جامعہ اسلامیہ G.T روڈ کھاریاں میں مولانا
غازی محمد مسعود احمد قادری صاحب ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے
میں پیش کیا۔
اسی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ کے پرنسپل پروفیسر مولانا محمد
اشفاق جلالی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن
شوریٰ حاجی محمدجنید عطاری نے نگران کابینہ دانیال عطاری کے ہمراہ گوجرانوالہ زون
میں مفتی ظریف القادری صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی
خدمات سے آگاہ کیا جبکہ مفتی ظریف القادری صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے
دعائیں کیں۔
اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی
بھائی نے قاری شاہنواز ہاشمی صاحب (مہتمم
ومتولی جامع مسجد کوٹلہ احمد راجن پور) سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں
جامعۃ المدینہ کے داخلوں اور المدینۃ العلمیہ کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی جس پر
قاری شاہنواز ہاشمی صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعائیں کیں۔

پچھلے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے واپڈا ٹاؤن لاہور کے خطیب ، مدرس ادارہ المصطفیٰ مولانا محمد عارف جاوید
نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی
کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی۔
اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد
ظہیر عباس عطاری مدنی نے شہر ذمہ دار وارث عطاری کے ہمراہ جامعہ اسلامیہ
سمبڑیال کے مہتمم مولانا غلام مصطفیٰ
شیرازی اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد انور رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے
انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان
مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔