دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن  ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی نے پچھلے دنوں مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی پرنسپل جامعہ رحمانیہ نوریہ تلہ گنگ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیں۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی میں ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چار طلباء کورس کے لئے تیار ہوئے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب نے ذمہ داران کو بتایا کہ الحمدللہ عزوجل ان کے جامعہ میں مدنی چینل دیکھنے کا سلسلہ ہے، طلبہ اور اساتذہ مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے مولانا صاحبزادہ محمد قاسم نقشبندی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تاثرات کے حوالے سے عرض کیا۔