مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے جامعہ اسلامیہ G.T روڈ کھاریاں میں مولانا غازی محمد مسعود احمد قادری صاحب ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔

اسی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے جامعہ امام اعظم ابوحنیفہ کے پرنسپل پروفیسر مولانا محمد اشفاق جلالی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔