دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمدظہیر عباس عطاری مدنی نے دارالعلوم جلالیہ مظہر الاسلام کھاریاں کے مہتمم و سنی علماءکونسل کے صدر مولانا اختر حسین جلالی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ” ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔

اسی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان و دارالعلوم جلالیہ ختم نبوت کے مہتمم مولانا محمد ثاقب شکیل جلالی صاحب سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔