دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے جامعہ امدادیہ قائد آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مفتی محمد امیر صاحب (مہتمم جامعہ امدادیہ) اور دیگر مدرسین سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور فلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔