اسلام آباد شہر   مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن اور بری امام ڈویژن کے نگران فہیم شمس عطاری نے24 جولائی 2020ء بروز جمعہ شوکت علی قریشی خطیب جامع مسجد النور راول ٹاؤن اور سید حسنین شاہ قادری جامع مسجد المسلم صادق آباد سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شعبہ المدینۃ العلمیہ کی علمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفے میں دیا۔( خالد عطاری مدنی)