مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں اور مزار شریف
پر حاضری کا سلسلہ
22 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس
رابطہ بالعلماء کےزیر اہتمام نگران کابینہ
جیکب آباد عبد الوحید عطاری مدنی نے ناظمین جامعات المدینہ گل میر عطاری مدنی ، واحد بخش عطاری مدنی اورقمرالدین عطاری سمیت مجلس رابطہ بالعلماء کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سلطان
الواعظین حضرت مفتی عبد الرحیم سکندری رحمۃ اللہ علیہ کےمزار شریف پر حاضری دی اور
فاتحہ خوانی کی۔ حاضری کے بعد ذمہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ
دی۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص مجلس المدینۃ العلمیہ کی
تحریری خدمات کو خوب سراہا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی خواہش کا
اظہار کیا۔ ذمہ داران نے علمائے کرام کوکتاب
”مختصر فتاوٰی اہل سنت“ اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کارڈ تحفے میں پیش کیا۔
چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں:
ڈاکٹر مفتی حق النبی سکندری الزہری صاحب (جانشین سلطان الواعظین صبغۃ الہدیٰ شاہ پور
چاکر ضلع سانگھڑ سندھ)، مولانا پیر
امام بخش قادری صاحب (درگاہ عالیہ
فضل آباد کلیامی فیض گنج پکا چانگ ضلع خیرپور میرس)، حافظ مفتی عبد الرزاق مہران سکندری صاحب (مہتمم مدرسہ صبغۃ الاسلام سانگھڑ و خطیب جامع
مسجد پولیس لائن سانگھڑ)، حافظ
محمد مرید سکندری صاحب (امام و خطیب
جامع مسجد غلام فاطمہ لندن ٹاؤن قاسم آباد حیدر آباد)۔ (رپورٹ: محمد افضل عطاری مدنی، نگران مجلس رابطہ بالعلماء)