دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نےU.K کے مولانا پیر طبیب الرحمن قادری صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری فرمایا۔

مولانا پیر طبیب الرحمن قادری صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایسے نگینے تراشے کہ انہیں دیکھ کر ہزاروں لوگ راہ ہدایت پر آگئے۔آپ نے مزید کہا کہ یہ دور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دور ہے۔ U.K میں لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی خدمات قابل تعریف ہے۔ہماری یوتھ جو بے راہ روی کی شکار تھی، جوبرائی اور والدین کی نافرمانی کی طرف جارہی تھی ، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تراشے ہوئے نگینیں نے ایسے محنت کی کہ اللہرب العزت نےان نوجوانوں کو دعوت اسلامی کا مبلغ بنادیا۔

مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔