امیر اہل سنت کی جلوہ گری امت محمدیہ کے لئے برکت
ہے ، مولانا سید فاروق شاہ صاحب
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء برمنگھم U.K
ریجن مڈلینڈ کابینہ کے ذمہ دار محمد عتیق عطاری نےبرمنگھم U.K کے
مولانا سید فاروق شاہ صاحب سے رابطہ کیا اور امیر اہلِ سنت کے یومِ ولادت پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھیجنے کی
استدعاکی جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام
جاری فرمایا۔
مولانا سید فاروق شاہ صاحب نے اپنے ویڈیو پیغام
میں کہا کہ امیر اہل سنت محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جلوہ
گری امت محمدیہ کے لئے برکت کا سبب بنی
اور دعوت اسلامی وجود میں آئی۔ امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دین
متین کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں
سے سرکار اعظم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت
راہ راست پر آنے لگی اور سنتیں عام ہوئیں۔
مولانا صاحب نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم
پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی درازی
عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔