گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار سیدمحمدخالدمدنی عطاری ، رکن کابینہ محمد یاسر عطاری اور نگران کابینہ محمد غلام عباس عطاری نے ساہیوال میں قائم جامعہ فریدیہ کے شیخ الحدیث ومہتمم جامعہ فریدیہ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹرپیر مظہر فرید صاحب سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ حالات میں میں دعوت اسلامی کے ویلفیئر میں خدمات سر انجام دینے خصوصا تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کے عطیہ پر آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا جبکہ مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بنام خلفإ راشدین تحفے میں پیش کی ۔