دعوت اسلامی کی مجلس  رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس مدنی عطاری ،ڈویژن مشاورت کے نگران محمد یاسر عطاری،علاقہ نگران قاری حسن عطاری ، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار بلال عطاری اور مجلس معاونت برائے اسلامی بہن کے ڈویژن ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے 7 جون 2020ء بروز اتوارامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا تعزیتی پیغام( مرحومہ صغراں بی بی کنجاہ ضلع گجرات ) کے اہل خانہ مرحومہ کے بیٹے حضرت علامہ تنویر احمد سیالوی ،قاری محمد شفیق سیالوی اور قاری عمر سیالوی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور امیر اہلسنت کا تعزیتی پیغام سنوایا جس پر انہوں نے امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جبکہ حضرت علامہ تنویر احمد سیالوی صاحب نے امیر دعوت اسلامی امیر اہل سنت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے امیر دعوت اسلامی امیر اہل سنت بارگاہ مصطفوی کے منظور نظر اور ولی کامل ہیں اللہ انکا سایہ اس امت پر سلامت فرمائے اور اللہ پاک دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات دعوت اسلامی کی حفاظت اور تکمیل فرمائے جنہوں نے مجھ احقر کی مرحومہ والدہ کے لیئے دعائے مغفرت کی ۔