امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
تعزیتی پیغام مرحوم حافظ قاری عالم چشتی
بانی و پرنسپل ریاض الجنہ الاسلامک اکیڈمی سیالکوٹ کے نام

پیر سید منظور حسین شاہ صاحب مہتمم مدرسہ اویسیہ
جلالیہ کے لئےشہزادہ عطار حاجی عبیدرضا عطاری مدنی صاحب کی خصوصی دعا

خطیب مولانا مخدوم زوالفقارعلی حیدری صاحب اور
حافظ محمدطاہرمخدوم صاحب سے ملاقات

دار العلوم غوثیہ میلاد نگر فتح جنگ کےمہتمم
مولانا حافظ قاضی طالب حسین چشتی صاحب سےملاقات

گزشتہ روز مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون،ڈویژن نگران اورجامعۃ المدینہ کے ناظم
صاحب نے واہ کینٹ اٹک زون کی فتح جنگ کابینہ میں قائم دار العلوم غوثیہ میلاد نگر
فتح جنگ کےمہتمم مولانا حافظ قاضی طالب حسین چشتی صاحب سےملاقات کی اور انہیں
خدماتِ دعوت اسلامی کے شعبہ کا تعارف پیش کیا جبکہ مہتمم مولانا حافظ قاضی طالب حسین
چشتی صاحب کو مختصرفتاوی ٰاہلسنت تحفہ میں پیش کیا۔
پاکستان مجلس رابطہ بالعلماء کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ، رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی نے تربیت فرمائی

آج مؤرخہ3جون2020 بروز بدھ پاکستان مجلس رابطہ
بالعلماء کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اراکینِ مجلس کی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے ذمہ
داران کو علما و مشائخ کی لسٹ بنانے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ مدنی مشورے میں نگران مجلس پاکستان
محمد افضل عطاری مدنی سمیت اراکینِ ریجن و دیگراسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور مدنی کاموں
میں مزید بہتری لانے کا بھرپور عزم کیا۔
علامہ مولانا غلام محمد سیالوی صاحب کے سوئم میں علما و مشائخِ کرام کی شرکت

پچھلے دنوں علامہ
مولانا غلام محمد سیالوی صاحب کا رضا ئے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا ۔ ان کے سوئم
کے سلسلے میں ان کے آبائی گاؤں واں بھچراں ضلع میانوالی میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں علما و مشائخِ کرام کی
شرکت ہوئی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما ءکے
رکن کابینہ محمد طیب جمیل عطاری نے بھی شرکت کی اور سیالوی صاحب کے اہل خانہ سے
تعزیت کرتے ہوئے وہا ں موجود علمائے کرام سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔

مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن پاکپتن زون نے 16
مئی 2020 ء کو مولانا مفتی غلام یاسین اوکاڑوی اشرفی صاحب (صدر دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ)سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔
مفتی یاسین اوکاڑوی صاحب نے کہا کہ ملک وبیرون
ملک کے علمائے کرام اور مشائخ عظام امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دینی خدمات کے معترف ہیں۔

17 مئی 2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان
مدینہ ملتان میں مولانا قاری غلام شبیر
سواگی صاحب (مہتمم مدرسہ عربیہ
صدیقیہ ملتان) کی آمد ہوئی۔ رکن
زون محمد سلیم عطاری نے انہیں خوش آمدیدکہتے ہوئے فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ
کا وزٹ کروایا ۔
مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے مولانا قاری غلام
شبیر سواگی صاحب نے کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک ایسی تحریک کےبانی ہے جس نے ہماری ، ہمارے بچوں اور
آنے والی نسلوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔
لاک ڈاؤن میں امیر اہل سنت کی خدمات قابل تعریف ہے، مولانا
ڈاکٹر ارشد بلوچ صاحب

مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون محمد سلیم بلالی
عطاری نے 17 مئی 2020ء بروز اتوار مولانا ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ صاحب (خطیب جامع مسجد فاروق اعظم دولت گیٹ ملتان) سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ صاحب نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس
لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پریشان زدہ لوگوں اور تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے جو
خدمات پیش کیں ساری دنیا ان کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔مولانا صاحب نے مدنی چینل
کے پروگراموں کوبھی خوب سراہا۔
امیر اہل سنت کا اخلاص قابل تحسین ہی نہیں بلکہ قابل رشک بھی ہے، مولانا سعید
احمد فاروقی صاحب

مجلس رابطہ بالعلماء
کے رکن زون محمد سلیم بلالی عطاری کی دعوت پر 17 مئی 2020ء بروز اتوار مولانا سعید
احمد فاروقی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ رومیہ خطیب شاہی عید گاہ
جامع مسجد طوطلاں والی ملتان)مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان تشریف لائےاور
فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔
مولانا سعید احمد فاروقی صاحب کا مدنی چینل کو
تاثرات دیتے ہوئے کہنا تھا امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تھوڑے سے وقت
میں نوجوانوں کے سروں پر دستاریں سجوائیں،چہرے
پر داڑھی رکھوائی اور راہ سنت کی طرف گامزن کرنے ساتھ ساتھ امیر
اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اخلاص قابل تحسین ہی نہیں بلکہ قابلِ رشک بھی ہے۔مولانا صاحب نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا
مقصد صرف اور صرف دین اسلام کی خدمت کرنا
ہے۔

مجلس رابطہ بالعلماء
پشاور زون کے علی عسکر عطاری مدنی نے 10 مئی 2020ء کو ڈاکٹر لطیف قادری صاحب (جامعہ کنزالایمان شہباز گڑھی مردان) سے ان کے گھر
جاکر ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر لطیف قادری صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی کتابوں کی پہچان کروائی ہے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایسی عالمگیر تحریک کا آغاز کیا ہے جو وقت کے تقاضوں
کے مطابق دینِ متین کا کام کررہی ہے۔
بانی دعوت اسلامی
اہل سنت پر اللہ کا تحفہ ہیں، مفتی اکرام اللہ جنیدی صاحب

مجلس رابطہ بالعلماء پشاور زون کے علی عسکر
عطاری مدنی نے 15 مئی 2020ء کو مفتی اکرام اللہ
جنیدی صاحب سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی
اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے مفتی اکرام اللہجنیدی صاحب کا کہنا تھا کہ بانی دعوت
اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اہل سنت پر اللہ عَزَّ
وَجَلَّ کا تحفہ ہیں اور ساتھ ساتھ
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ محسن اہل سنت بھی ہیں۔مفتی صاحب کا مزید کہا کہ
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کا انکار کرنا ناممکن ہے۔