20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
تعزیتی پیغام مرحوم حافظ قاری عالم چشتی
بانی و پرنسپل ریاض الجنہ الاسلامک اکیڈمی سیالکوٹ کے نام
Thu, 4 Jun , 2020
4 years ago
گزشتہ روز
امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو حافظ قاری عالم چشتی بانی و پرنسپل ریاض الجنہ
الاسلامک اکیڈمی کے انتقال کی خبر ملی جس پر امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے جزبہ کے تحت انتقال پر تمام اہل خانہ سے تعزیت کی
اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواروں کو صبر کی تلقین کےساتھ ایصالِ ثواب کےلئے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس تعزیتی پیغام
کو لے کر مجلس رابطہ بلعلماء کے شہر ذمہ دار محمد عمران عباس عطاری
،قافلہ ذمہ دار حمزہ عطاری،علاقہ نگران شہریار عطاری اور جامعۃالمدینہ کے ناظم
بلال مدنی عطاری نے 2 جون2020ء بروز منگل شہر ذمہ دار محمد عمران عباس عطاری ،قافلہ ذمہ دار حمزہ عطاری،علاقہ نگران
شہریار عطاری اور جامعۃالمدینہ کے ناظم بلال مدنی عطاری امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
تعزیتی پیغام بنام( مرحوم حافظ قاری عالم
چشتی بانی و پرنسپل ریاض الجنہ الاسلامک اکیڈمی) بھائی مولانا حافظ قاری غلام
مصطفی چشتی، مولانا حافظ قاری غلام مرتضی چشتی، حافظ قاری سرور چشتی اور حافظ احمد
چشتی اور مرحوم کے بیٹے حافظ قاری حسان
المصطفی چشتی حافظ عبدالسبحان چشتی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام سنوایا اس پر انہوں نے شکریہ
ادا کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنےبیٹے کو جامعۃالمدینہ میں پڑھنے کے لئے پیش کر دیا ہے اور بیٹیوں کو بھی اِنْ شَا ٓءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسلامی بہنوں والا کورس کروانے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ چشتی برادران نے 16 ہزار مدنی عطیات بھی مجلس رابطہ با لعلماء کے لئےپیش کئے ۔