گزشتہ روز  دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ اٹک زون کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےجنڈ کابینہ میں جامعہ محمدیہ غوثیہ چراغ العلوم کےمدرس اور جامع مسجد شاہ چن چراغ کے امام مولانا قاری محمد جنیدقادری صاحب اور جامع مسجدغوثیہ مہریہ مٹھال چوک تحصیل جنڈ کے امام مولانا قاری خلیل احمدصاحب جبکہ واہ کینٹ اٹک زون کی پنڈی گھیب کابینہ میں جامعہ چشتیہ فریدالعلوم کےمہتمم مولانا قاری تصورحسین کاظمی صاحب اور دارالعلوم جامعہ چشتیہ کے مدرس وجامع مسجد علامہ بشیراحمدچشتی علیہ الرحمہ کے امام مفتی محمدعابدچشتی صاحب اور ضیاءالقران اسلامک اکیڈمی کے پرنسپل وخطیب جامع مسجدکھجوراں والی،مولانا محمدآصف صدیق چشتی الازھری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تفسیرصراط الجنان تحفے میں پیش کی۔ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دارالعلوم جامعہ چشتیہ پنڈی گھیب کےمہتمم مولانا رضاءالمصطفی چشتی گولڑوی صاحب سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا۔