گزشتہ روز  دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون، ڈویژن نگران اور دیگرذمہ داران نے واہ کینٹ اٹک زون کی جنڈ کابینہ میں قائم مدرسہ رضویہ میرویہ اکبرالعلوم اچھری تحصیل جنڈ کے بانی ومہتمم مولانا قاری نوراحمدقادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے تحفہ پیش کیا۔قاری نوراحمدقادری صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی سے خوش ہو کر اپنا مدرسہ دعوتِ اسلامی کوپیش کردیا۔