17 مئی 2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان  میں مولانا قاری غلام شبیر سواگی صاحب (مہتمم مدرسہ عربیہ صدیقیہ ملتان) کی آمد ہوئی۔ رکن زون محمد سلیم عطاری نے انہیں خوش آمدیدکہتے ہوئے فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا ۔

مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے مولانا قاری غلام شبیر سواگی صاحب نے کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک ایسی تحریک کےبانی ہے جس نے ہماری ، ہمارے بچوں اور آنے والی نسلوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔

مولانا قاری غلام شبیر سواگی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش اور مدنی چینل کے 12 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔