مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محمد طیب عطاری مدنی اور رکنِ داتا صاحب کابینہ محمد غلام غوث عطاری نے 14 مئی 2020ء بروز جمعرات شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد الستار سعیدی صاحب سے جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری گیٹ میں جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

دوران ملاقات حافظ عبد الستار سعیدی صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تھوڑے سے وسائل کےساتھ اللہ اور رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر بھروسہ کرتے ہوئے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے مشن کو لیکر میدان میں اترے اور آج اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل و کرم سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اعلائے کلمۃ الحق، ناموس رسالت کا تحفظ، لوگوں کو نیکی کی راہ پر لانے ، جہنم سے بچانےاور جنت کا حقدار بنانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد الستار سعیدی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔