مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن پاکپتن زون نے 16 مئی 2020 ء کو مولانا مفتی غلام یاسین اوکاڑوی اشرفی صاحب (صدر دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ)سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

مفتی یاسین اوکاڑوی صاحب نے کہا کہ ملک وبیرون ملک کے علمائے کرام اور مشائخ عظام امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دینی خدمات کے معترف ہیں۔

مولانا قاری غلام شبیر سواگی صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش اور مدنی چینل کے 12 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔