مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن زون محمد سلیم بلالی عطاری نے 17 مئی 2020ء بروز اتوار مولانا ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ صاحب (خطیب جامع مسجد فاروق اعظم دولت گیٹ ملتان) سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ صاحب نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پریشان زدہ لوگوں اور تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے جو خدمات پیش کیں ساری دنیا ان کو خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔مولانا صاحب نے مدنی چینل کے پروگراموں کوبھی خوب سراہا۔

مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش اور مدنی چینل کے 12 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔