مجلس رابطہ بالعلماء پشاور زون کے علی عسکر عطاری مدنی نے 10 مئی 2020ء کو ڈاکٹر لطیف قادری صاحب (جامعہ کنزالایمان شہباز گڑھی مردان) سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی اور بانی دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر لطیف قادری صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی کتابوں کی پہچان کروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایسی عالمگیر تحریک کا آغاز کیا ہے جو وقت کے تقاضوں کے مطابق دینِ متین کا کام کررہی ہے۔

ڈاکٹر لطیف قادری صاحب نے ا میر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور امیر اہلِ سنت کی درازیِ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔