پچھلے دنوں علامہ مولانا غلام محمد سیالوی صاحب کا رضا ئے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا ۔ ان کے سوئم کے سلسلے میں ان کے آبائی گاؤں واں بھچراں ضلع میانوالی میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں علما و مشائخِ کرام کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما ءکے رکن کابینہ محمد طیب جمیل عطاری نے بھی شرکت کی اور سیالوی صاحب کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے وہا ں موجود علمائے کرام سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔