فیصل آباد کوٹ میانہ مفتی مولانا
احمد شیر سیالوی صاحب کا وصال پر ملال ،
نماز جنازہ اور تدفین میں عاشقان ِ رسول
کی شرکت
دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 4 مارچ بروز
بدھ کوٹ
میانہ فیصل آباد میں مفتی مولانا احمد شیر سیالوی صاحب کا وصال ہوا،
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ نماز جنازہ اور
تدفین کا سلسلہ ہوا ،اللہ پاک مفتی صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے،درجات میں بلندی عطا فرمائے اور لواحقین
کو صبر اور صبر پر اجر جزیل عطا فرمائے ، اس موقع پر دعوت ِ اسلامی کے ذمہ داران ،
مدرسۃ المدینہ للبنین مڈھ رانجھا کے طلبا
اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔(
رپورٹر:محمد نواز عطاری رکن کابینہ مجلس رابطہ بالعلما، سیال موڑ)
مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ، رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی پھول دیئے
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی
اور نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری مدنی نے 8مارچ2020ء بروز اتوار
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
مجلس رابطہ بالعلماء کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ماہ شعبان المعظّم میں ہونے والے علمِ توقیت
کورس کے حوالے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول اور اہداف عطا فرمائے۔
حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم سکندری کے دوسرے
سالانہ عرس کے موقع پر علمائے کرام و پیرانِ عظام سے ملاقاتیں
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے 8مارچ2020ء بروز اتوار دارالعلوم صبغۃالہدیٰ شاہ پور چاکر
ضلع سانگھڑ میں بانی دارالعلوم صبغۃالہدیٰ
حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم سکندری رحمۃ اللہ علیہ کے
دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی سعادت حاصل
کی۔ مفتی صاحب کے صاحبزادگان مفتی نور
نبی نعیمی سکندری صاحب (مہتمم
دارالعلوم صبغۃالہدیٰ شاہ پور چاکر) اور ڈاکٹر مفتی حق النبی سکندری الازہری (جانشینِ
حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم سکندری)سے
خصوصی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے
متعلق معلومات دیں۔
علمِ توقیت کورس کے حوالے سے نگرانِ مجلس کی
پاکستان بھر کی مختلف جامعات اہلسنت میں
تشہیری مہم
گزشتہ دنوں نگران مجلس علمِ توقیت پاکستان
مولانا وسیم عطاری نےبہاولپور اور اوچھ شریف کے مختلف جامعات اہلسنت( جامعہ
انوار خضرا مسجد بہاولپور ماڈل ٹاؤن،جامعہ و مدرسہ المدینہ آ ن لائن بہاولپور فیضان
مدینہ، جامعہ نظام مصطفی ٰبہاولپور، جامعہ اویسیہ سیرانی مسجد بہاولپور) میں حاضر
ہوکر اساتذہ کرام و طلبہ کے درمیان بیانات کئے جس میں انہوں نے مجلس کا تعارف پیش
کیا اورعلمِ توقیت کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے اس نادر علم کو حاصل کرنے کے
لئے کراچی میں ہونے والے دس دنوں کے علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔
مجلس رابطہ بالعلما کے تحت مولانا خلیل الرحمٰن نقشبندی صاحب سے
ملاقات ہوئی
گزشتہ
روز 7 مارچ 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں مظفر آباد
سٹی میں قائم جامعہ نظامیہ رحمانیہ کے مہتمم
مفتی عبد الرؤوف نظامی صاحب کی آمد ہوئی۔مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ المدینۃالعلمیہ ، جامعۃ
المدینہ اور درجہ دورۃ الحدیث شریف کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور نگران مجلس رابطہ بالعلماء محمد افضل عطاری
مدنی سے ملاقات بھی کی۔ مجلس رابطہ بالعلماء کی جانب سے مفتی صاحب کو
مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کی گئی۔
جامعہ غوثیہ، جامعہ عربیہ احیاءالعلوم بورے والا
اور جامعہ غوثیہ احسن المدارس اڈہ چھب چوکی میں علمِ
توقیت کورس کی دعوت
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء
کے تحت رکن ملتان ریجن، رکن زون اور مجلس
توقیت کے نگران مولانا وسیم عطاری نے جامعہ غوثیہ، جامعہ عربیہ احیاءالعلوم بورے
والا اور جامعہ غوثیہ احسن المدارس اڈہ چھب چوکی میں حاضر
ہوکرطلبائے کرام و مدرسین علمائےکرام کے درمیان علمِ توقیت کی اہمیت پر بیان کیا
اور انہیں باب المدینہ کراچی میں ہونے والے دس روزہ علم ِتوقیت کورس میں شرکت کرنے
کی دعوت دی مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ مدنی مرکزفیضان مدینہ بورے والا میں ائمہ و
خطبا حضرات کے لئے علم توقیت کے حوالے سےتربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنڈی سٹی
کے رکنِ کابینہ مسعودالحسن عطاری کی عیادت کی اور اس موقع پر عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 10 دنوں کا علم توقیت کورس کے حوالے سے مشاورت
بھی کی جبکہ اسلام آباد کے رکن کابینہ سے بھی مشاورت ہوئی جس میں سنی جامعات کے
طلبائے کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں لے کر آنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
پاکستان کےمختلف شہروں میں قائم جامعات اہلسنت میں علمائے کرام سے ملاقاتیں
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شہروں میں قائم جامعات میں حاضر ہوکر علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور کراچی میں ہونے والے علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت
پیش کی گئی۔ جن علمائے کرام سے ملاقاتیں ہوئیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: مولاناسید
جابرحسین شاہ صاحب (جامع مسجد
حسنات کے خطیب)٭ حضرت مولانا قاری
محمد عزام قادری صاحب( خطیب جامع
مسجد انوار مدینہ کباڑ مارکیٹ فیصل آباد)٭مولانا محمدایوب جلالی صاحب(مرکزی
ادارہ گلشنِ مصطفیٰ کے ناظم تعلیمات) ٭حضرت مولانا قاری محمد رمضان رومی صاحب (مدرس جامعہ ریاض العلوم فیصل آباد )٭مفتی گل شہزادنقشبندی صاحب (شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن
ابدال) ٭مولانا سیدفیض الامین شاہ
صاحب (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض
القران حسن ابدال)٭مولانا محمدعابدہزاروی
(مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران
حسن ابدال)٭مولانا محمدعزیر قادری (مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القران حسن ابدال)٭مولانا محمد محمود نقشبندی صاحب(حیدرآباد)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نےجامعہ شیر ربانی فیصل آباد میں حاضر ہوکر حضرت مولانا قاری
محمد فرمان چشتی صاحب (مدرس جامعہ
شیر ربانی) ، حضرت مولانا محمد علی
اکبر جان صاحب(مدرس جامعہ شیر ربانی)
، حضرت مولانا محمد عمر فاروق چشتی صاحب (مدرس جامعہ شیر ربانی)، حضرت
مولانا قاری غلام مصطفیٰ نعیمی صاحب (مدرس
جامعہ شیر ربانی) اورحضرت مولانا قاری امیر عباس نورانی صاحب (مدرس جامعہ شیر ربانی) سے ملاقات کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات دینی
حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا اور انہیں کتاب
مختصر فتاویٰ اہلسنت اور ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا گیا۔
صاحبزادہ پیر غلام حسین نقشبندی اور پروفیسر
محمد نصراللہ چشتی کی مدرسۃ المدینہ آن
لائن میں آمد
گزشتہ دنوں مولانا صاحبزادہ پیر غلام حسین
نقشبندی (خطیب مرکزی جامع مسجددرویش
آباد شریف روات کلرکابینہ) سے
مدرسہ المدینہ آن لائن اسلام آباد تشریف لائے۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے
انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اورتحائف
مختصرفتاویٰ اہلسنت اورماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفۃً پیش کیا۔ انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
درازیِ عمر کی دعا فرمائی اور دعوت اسلامی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔ اسی طرح پروفیسرحافظ محمد نصر اللہ چشتی
صاحب( خطیب مرکزی جامع مسجد عیدگاہ
جی ٹی روڈ گجرات) نے بھی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، جامعۃ المدینہ اور مدرسہ
المدینہ آن لائن اسلام آباد کاوزٹ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت
گزشتہ دنوں نگران مجلس مولانا افضل مدنی نےنگرانِ مجلس علمِ توقیت مولانا وسیم
عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شہر عبدالحکیم خانیوال کابینہ وہاڑی زون میں
واقع بر صغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصيت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان
عبدالحکیم رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار پر انوار پر حاضری دی اور مزار سے متصل
جامعہ سلطانیہ میں مولانا وسیم عطاری نے علم توقیت کی اہمیت پر بیان کیا اور کراچی میں ہونے والےدس روزہ علمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:سید عمار الحسن مدنی)