گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت رکن ملتان ریجن، رکن زون  اور مجلس توقیت کے نگران مولانا وسیم عطاری نے جامعہ غوثیہ، جامعہ عربیہ احیاءالعلوم بورے والا اور جامعہ غوثیہ احسن المدارس اڈہ چھب چوکی میں حاضر ہوکرطلبائے کرام و مدرسین علمائےکرام کے درمیان علمِ توقیت کی اہمیت پر بیان کیا اور انہیں باب المدینہ کراچی میں ہونے والے دس روزہ علم ِتوقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ مدنی مرکزفیضان مدینہ بورے والا میں ائمہ و خطبا حضرات کے لئے علم توقیت کے حوالے سےتربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔