20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ نیپال گنج
میں جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے استاد مولانا محمد رضا صاحب اور دیگر علمائے
کرام کی آمد ہوئی ۔ رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ رکن شوریٰ نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ نیپال میں قائم جامعۃ المدینہ نیپال گنج اور دارالمطالعہ
لائبریری کا وزٹ کروایا۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے
اس کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔