دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے زیر
اہتمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں مختلف علمائے کرام ، ائمہ
حضرات اور اہل سنت کے جامعات کے مدرسین سے
ملاقات کی اور ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کا تعارف پیش کیا ۔ ذمہ داران نے ان علما کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃً پیش
کیا۔ چند علماکے نام یہ ہیں:
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں مولانااحمد سعید
سیالوی صاحب (شیخ الحدیث والتفسیر
جامع المعقول و المنقول مفتی محمد نذیر احمد سیالوی صاحب کے صاحبزادے ) کی آمد ہوئی ۔ فیصل آباد کے رکنِ زون اور رکن
کابینہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ
مدینہ میں قائم مجلس جدول و جائزہ، المدینۃ العلمیہ، مدرسۃ المدینہ آن لائن، جامعۃ
المدینہ اور مجلس آئی ٹی کا وزٹ کروایا۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں
کا دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کے لئے دعائے
خیر کی۔ ذمہ داران نے مولانا صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل
سنت تحفے میں پیش کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران ،
رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے مختلف
جامعات (جامعہ نور الاسلام فیصل
آباد، مرکزی دارالعلوم غوثیہ رضویہ اسلام آباد، جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ ٹاؤن
راولپنڈی) میں حاضری دی جہاں انہوں
نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور فیصل آباد
میں 19فروری 2020ء کو ذہنی آزمائش سیزن 11 کے ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں تشریف لانے اور شعبان المعظم 1441ھ میں
ہونے والے علم توقیت کورس میں اپنے طلبہ کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی۔ علمائے
کرام کو مختصر فتاویٰ اہل سنت، ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔ علمائے
کرام کے نام یہ ہیں:
مفتی محمد قاسم دینار اسعد صاحب (مدرس جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، مولانا محمد حسیب مدنی صاحب (ناظم جامعہ نورالاسلام فیصل آباد)، مولانا محمد مرتضی عطاری قادری صاحب (مدرس جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، مولانا قاری محمد رمضان چشتی صاحب (مدرس جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، مولانا
قاری محمد یعقوب خان قادری صاحب (مدرس
جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، شیخ
الحدیث پروفیسر ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال جلالی
صاحب (بانی ومہتمم مرکزی دارالعلوم
غوثیہ رضویہ اسلام آباد )، مفتی سعیداحمدنقشبندی
صاحب (بانی تحریک اصلاح امت
پاکستان)، شیخ الحدیث والتفسیر
استاذالعلماء پیرسیدحسین الدین شاہ صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی)، مولانا محمد اسحاق ظفر ضیائی صاحب (مدرس جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ ٹاؤن
راولپنڈی)، مولانا سرداراحمدحسن سعیدی
صاحب (جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ
ٹاؤن راولپنڈی)، شفیق قاسمی صاحب (سجادہ نشین درگاہ مشوری شریف لاڑکانہ)، مولانا سید عنایت الحق شاہ صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلا ئٹ
ٹاؤن راولپنڈی)، مولانا محمد سخی
قاسمی صاحب ۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں ضلع بہاولپور میں قائم جامعۃ الفردوس کے پرنسپل مولانا محمد اکرم رضوی صاحب کی
آمد ہوئی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ کراچی
میں قائم مجلس تراجم، جامعۃ المدینہ، دارالحدیث اور مجلس المدینۃ العلمیہ سمیت دیگر
شعبہ جات کا دورہ کروایا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مولانا اکرم رضوی
صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
فرمایا کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر شعبے
کو بہترین سے بہترین پایا، بالخصوص المدینۃ العلمیہ کے تو تمام ہی کام اعلیٰ درجے
پر ہورہے ہیں اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے جدید سہولیات موجود ہیں ،
یقیناً یہ فیضان حضور غوث الاعظم اور امیر اہل سنت ہے۔ مولانا صاحب نے دین اسلام کی
خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر
اہل سنت کے لئے دعائے خیر کی۔
مجلس رابطہ بالعلماء کی راوالپنڈی اسلام آباد
زون کے مدارس وجامعات میں حاضری
گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما ءکے تحت پنڈی اسلام آباد
زون میں مختلف مدارس وجامعات میں علمائے
اہلِ سنت کی بارگاہ میں حاضری ہوئی اور
مختصر فتاویٰ اہلسنت اور ماہنامہ فیضان ِمدینہ تحفہ میں دئیے گئے ۔ ( رپورٹر:خالد
عطاری مدنی)
دعوت ِ اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 15فروری بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد زون کلرسیداں کے رکن
زون ، اراکین کابینہ اوردیگرذمہ داران نے جامعہ قادریہ وارثیہ میرا ںشمس
تحصیل گوجرخان کےسینئر مدرس (مولانا عبدالحمید سیالوی صاحب اورمولانا غلام
مجتبیٰ احمد سعیدی صاحب )سے ملاقات
کی۔ اس موقع پر علمائےکرام کی بارگاہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔ علمائے
کرام نے دعوتِ اسلامی اورامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے
لئے دعائیں کیں ۔
دعوت ِ اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 15فروری بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد زون میں جامعہ قادریہ وارثیہ میرا شمس تحصیل گوجرخان کے
پرنسپل مولانا فیاض احمد نظامی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیاجبکہ انہوں نے دعوتِ اسلامی
اورامیرِاہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
کے لئے دعائے خیر کی۔
دعوت ِ اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت
15فروری بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام
آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مولانا
قاری عتیق الرحمٰن چشتی صاحب سے ملاقات ہوئی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔
دعوت ِ اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد زون کلرسیداں
کے رکن زون، اراکین کابینہ اور دیگر
ذمہ داران نےجامعہ معصومیہ کےمدرس مولانا قاری ممریز احمدچشتی صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔
دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 15فروری 2020ء بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد زون میں کلرسیداں کےرکن زون، اراکین کابینہ اور دیگر ذمہ داران
نےمولانا راجہ محمد ازرم حمید سیالوی صاحب(مہتمم جامعہ معصومیہ) سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع
کردہ کتاب تحفے میں دی۔
دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 15فروری 2020ء بروز ہفتہ راولپنڈیاسلام آباد زون میں کلرسیداں کے رکن زون اور ،اراکین کابینہ اوریگر ذمہ داران نے
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سعیدآباد موہڑہ بگو کے
مدرسین( مفتی اکرام الحق قادری
صاحب ،مفتی محمدعلی سعیدی صاحب، صاحبزادہ محمد علی قادری صاحب ، قاری گل محمد چشتی
صاحب) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے
انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 10 دن کے علم ِتوقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش
کئے۔ اس موقع پر انہوں نے 10 دن کے علم
توقیت کورس میں طلبہ کے ساتھ شرکت کی نیت کی اور دعوتِ اسلامی اورامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے دعائیں کیں۔
مجلس رابطہ
بالعلما کے تحت راولپنڈی اسلام آباد
زون میں مولانا پیر محمود حسین قادری سے ملاقات
دعوت ِ اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 15فروری
بروز ہفتہ راولپنڈی اسلام آباد
کلرسیداں روات کابینہ میں رکن زون اور اراکین کابینہ ودیگر ذمہ داران نے مولانا پیر محمود حسین قادری (مہتمم وبانی
دارالعلوم محمدیہ غوثیہ سعیدآباد موہڑہ بگو کلرسیداں) صاحب سے ملاقات کی ۔ دورانِ ملاقات نگران ِ شوریٰ
کے شیڈول کے بارے میں بتایا،کراچی عالمی
مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں 10 دن کے علمِ
توقیت کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور
انہیں تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر مولانا پیر محمود حسین قادری نے طلبہ
و صاحبزادگان کے ساتھ کورس میں شرکت کی نیت کی ۔