20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس رابطہ
بالعلماء کے اسلامی بھائیوں نے فیصل آباد میں مختلف پر
علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق
معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔ذمہ دار اسلامی بھائی
نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں پیش کی۔چند
علمائے کرام کے نام یہ ہیں: مولانا عاشق رضوی صاحب (دارالعلوم ادارہ خدمت
دین مصطفیٰ فیصل آباد)، مولانا سید طاہر کاظمی شاہ صاحب، مولانا عاصم شبیر صاحب (خطیب جامع
مسجد توکلی )، مولانا محمد عقیل سلطانی صاحب (سیکرٹری ادارہ تبلیغ
الاسلام انٹرنیشنل)، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد باغ علی رضوی صاحب (مہتمم جامعہ
شیخ الحدیث منظر الاسلام)