20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ
داران نے فیصل آباد ، رحیم یار خان اور دیگر
شہروں کے جامعات اہل سنت میں علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ماہنامہ
فیضان مدینہ اور مختصر فتاویٰ اہل سنت تحفے میں پیش کی۔ علمائے کرام کے نام یہ
ہیں:
مولانا محمد متین سعیدی صاحب (امام جامع مسجد بلقیس فیصل آباد)، مولانا سجاد رضوی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد محمدی فیصل آباد)، مولانا محمد نواز سیالوی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ رضویہ فیصل آباد)، حافظ اجمل صاحب ( مدرس مدرسہ سعیدیہ فریدیہ)، حافظ منظور صاحب (مدرسہ عربیہ دارالعلوم انوار
مصطفی)، مفتی ظاہر صاحب (رحیم یار خان زون)، مولانا سعید احمد صاحب(رحیم یار خان زون)، حافظ رحیم بخش صاحب (رحیم یار خان زون)، حافظ محمد بخش صاحب (رحیم
یار خان زون)