دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے اسلام آباد ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران نے انہیں شعبان المعظم 1441ھ کو
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
ہونے والے علم توقیت کورس میں اپنے طلبہ
کرام کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ علمائے کرام نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو
خوب سراہا اور دعائیں کیں۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مختصر
فتاویٰ اہل سنت تحفے میں دی۔ چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: مفتی ابراہیم قادری
صاحب (سکھر)،
مفتی چمن زمان صاحب (سکھر)، حافظ محمد ناصر
علوی صاحب (امام و مدرس جامع مسجد
انوار مدینہ )، مولانا محمد عاشق
قادری صاحب (جامعہ شیر ربانی)، مولانا محمد رمضان قادری صاحب (مدرس و ناظم اعلی جامعہ شیر ربانی)، ڈاکٹر سید علم الدین شاہ الزہری صاحب (جامعۃ البخش خواجہ آباد شریف)، پیر سید توقیر الحسنین شاہ کاظمی صاحب (جامعۃ
الکمال)، پیر انور فاروق الحسن شاہ
صاحب (جامعۃ
الکمال)، مفتی محمد جنید رضا خان
قادری صاحب ( مہتمم جامعہ نظام
مصطفی ٹھٹھی شریف)، مولانا قاری
محمد مطیع اللہ صاحب (خطیب جامع مسجد محمدیہ غوثیہ ضیاء کالونی)،