دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران ،
رکن زون اور دیگر ذمہ داران نے مختلف
جامعات (جامعہ نور الاسلام فیصل
آباد، مرکزی دارالعلوم غوثیہ رضویہ اسلام آباد، جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ ٹاؤن
راولپنڈی) میں حاضری دی جہاں انہوں
نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور فیصل آباد
میں 19فروری 2020ء کو ذہنی آزمائش سیزن 11 کے ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں تشریف لانے اور شعبان المعظم 1441ھ میں
ہونے والے علم توقیت کورس میں اپنے طلبہ کے ساتھ شرکت کرنے کی دعوت دی۔ علمائے
کرام کو مختصر فتاویٰ اہل سنت، ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔ علمائے
کرام کے نام یہ ہیں:
مفتی محمد قاسم دینار اسعد صاحب (مدرس جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، مولانا محمد حسیب مدنی صاحب (ناظم جامعہ نورالاسلام فیصل آباد)، مولانا محمد مرتضی عطاری قادری صاحب (مدرس جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، مولانا قاری محمد رمضان چشتی صاحب (مدرس جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، مولانا
قاری محمد یعقوب خان قادری صاحب (مدرس
جامعہ نور الاسلام فیصل آباد)، شیخ
الحدیث پروفیسر ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال جلالی
صاحب (بانی ومہتمم مرکزی دارالعلوم
غوثیہ رضویہ اسلام آباد )، مفتی سعیداحمدنقشبندی
صاحب (بانی تحریک اصلاح امت
پاکستان)، شیخ الحدیث والتفسیر
استاذالعلماء پیرسیدحسین الدین شاہ صاحب (مہتمم جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی)، مولانا محمد اسحاق ظفر ضیائی صاحب (مدرس جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ ٹاؤن
راولپنڈی)، مولانا سرداراحمدحسن سعیدی
صاحب (جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلائٹ
ٹاؤن راولپنڈی)، شفیق قاسمی صاحب (سجادہ نشین درگاہ مشوری شریف لاڑکانہ)، مولانا سید عنایت الحق شاہ صاحب (ناظم اعلیٰ جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم سیٹلا ئٹ
ٹاؤن راولپنڈی)، مولانا محمد سخی
قاسمی صاحب ۔