پچھلے دنوں عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ضلع بہاولپور میں قائم جامعۃ الفردوس کے پرنسپل مولانا محمد اکرم رضوی صاحب کی آمد ہوئی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مجلس تراجم، جامعۃ المدینہ،  دارالحدیث اور مجلس المدینۃ العلمیہ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مولانا اکرم رضوی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر شعبے کو بہترین سے بہترین پایا، بالخصوص المدینۃ العلمیہ کے تو تمام ہی کام اعلیٰ درجے پر ہورہے ہیں اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے جدید سہولیات موجود ہیں ، یقیناً یہ فیضان حضور غوث الاعظم اور امیر اہل سنت ہے۔ مولانا صاحب نے دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کے لئے دعائے خیر کی۔