20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
راولپنڈی
میں علمائے کرام سے ملاقاتیں
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں
مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ راولپنڈی کے وزٹ کی دعوت دی۔چند علمائے کرام کے نام یہ
ہیں:مولانا سید ساجد حسین صاحب (امام
جامع مسجد قباء راولپنڈی)، مولانا محمد اقبال ضیائی صاحب (خطیب
راولپنڈی)، مولانامہرعلی چشتی خان صاحب (خطیب راولپنڈی)، مولانا
محمد عنایت الرحمٰن صاحب (جامع مسجد قادریہ راولپنڈی)،
مولانا محمد صدیق نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ مقصود القرآن کالا باغ
)،
مفتی ضیاء المصطفٰی صاحب (انچارج شعبہ قراءت وتجوید جامعہ
مقصود القرآن)