گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ریجن  ذمہ دارگجرات نے مفتی غلام بشیر نقشبندی صاحب ( مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ گجرات) اور مفتی ظہیرالدین معظمی صاحب ( مہتمم قمر العلوم جامعہ معظمیہ گجرات) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص المدینۃالعلمیۃ کا تعارف پیش کیااور انہیں کتاب ” مختصر فتاویٰ اہلسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیے۔جبکہ شعبان المعظّم میں کراچی میں ہونے والے دس دن کےعلمِ توقیت کورس میں شرکت کرنے کے لئے جامعہ کے طلبائے کرام کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے خوشی اور آمادگی کا اظہار کیا۔