مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہم دار اسلامی
بھائی نے ڈیرہ غازیخان زون میں مولانا
حضور بخش مدنی کی دارالعلوم فریدی جام پور میں حاضری دی، اس موقع پر انہوں
نے مولانا محمد نواز فریدی (مدرس) سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
بالخصوص مکتبۃالمدینہ اور المدینۃالعلمیہ کا تعارف پیش کیااور مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتب تحفے میں دئے۔(رپورٹ:سید عمار الحسن مدنی ،پاک مجلس رابطہ بالعلماء)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے 28دسمبر2019ء کو حیدر آباد ریجن میں مفتی عمر خلجی صاحب ،مولانا وقار
مدنی قادری صاحب (مہتمم ادارہ نور
القراٰن )، مولانا مشتاق قادری
صاحب اور دیگر اساتذہ ٔوطلبہ کرام سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں کیا۔ذمّہ دار
اسلامی بھائی نے مولانا وقار مدنی صاحب سے اساتذہ اور طلبہ کوہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کروانے کے حوالے سےکلام کیا۔ (رپورٹ:محمد
محب عطاری مدنی ،مجلس رابطہ بالعلماء)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ
داران نے فیصل آباد میں مولانا سید افتخار حسین شاہ صاحب (امام خطیب جامع مسجد پیپلز کالونی)،مولانا مفتی غلام رسول رضوی صاحب (جامعہ قادریہ رضویہ)، مولانا عرفان چٹھہ صاحب (ناظم جامعہ قادریہ رضویہ) اور مولانا ساجد قادری صاحب (ایڈمن جامعہ قادریہ رضویہ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:عمر فاروق مدنی، رکنِ زون مجلس رابطہ
بالعلماء)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ضلع میانوالی کے جامعہ انوار القراٰن حنفیہ غوثیہ سکندر آباد
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم مولانا مفتی ضیاء الرحمٰن صاحب ،
صاحبزادہ مولانا انوار حسین شاہ صاحب ،
مولانا عبد الکریم سلطانی صاحب مفتی انعام اللہخان
قادری صاحب اور دیگر آئمہ حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے فیصل آباد میں مختلف جامعات کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے
میں پیش کیا۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں : مولانا
حامد مصطفیٰ صاحب (دارالعلوم امینیہ رضویہ)، مولانا محمد
عطاء المصطفٰےبہادر صاحب (ناظم تعلیمات جامعہ رضویہ)، مولانا محمد
حماد قادری صاحب (مدرس جامعہ قادریہ رضویہ)، مولانا
سید حفیظ الحسن شاہ صاحب (جامعہ نور الھدی فاونڈیشن)
پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کے جامعہ فخرالعلوم لاہور
میں سحری اجتماع ہوا جس میں ریجن ذمّہ دارمجلس مدنی انعامات، دیگر کابینہ
ذمّہ داران سمیت جامعہ کے طلبائے کرام نے
شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔واضح رہے کہ
سحری اجتماع سے پہلے نماز تہجد کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں
تنظیم المدارس اہلِ سنّت پاکستان کا جنوبی
پنجاب کے علمائے کرام کا تربیتی کنونشن پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف عاشقانِ
رسول کے جامعات سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت مولانا خان محمد باروی
صاحب (صوبائی
صدر جنوبی پنجاب)، حافظ ڈاکٹر غلام عباس صاحب (ناظم
امتحانات تنظیم المدارس)، مولانا عبد المجید کریمی صاحب (کوآرڈینیٹرڈیرہ
غازی خان)،سید عمار الحسن مدنی صاحب (ریجن ذمّہ
دارمجلس رابطہ بالعلماء ) اورمولانا نذیرمدنی صاحب (
ناظم جامعۃ المدینہ ڈیرہ
غازی خان)نے کی۔کنونشن کے بعد ذمّہ داران نے علمائے کرام کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور
کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں پیش کی۔کنونشن میں شرکت کرنے والے چند
علمائے کرام کے نام یہ ہیں:مفتی غلام مجتبیٰ صاحب (ناظم وصدر جامعہ محمودیہ دربار حضرت شاہ سلیمان تونسوی)،
مفتی محمد زبیرقادری صاحب (ناظم و صدر جامعہ رضاء العلوم)،
مولانا حافظ خبیب نقشبندی صاحب ، مولانا
کلیم اللہ صاحب (ناظم
جامعہ انوارِ مصطفیٰ)، مولانا حفیظ اللہفورٹ
منرو صاحب ۔(رپورٹ: سید عمار الحسن عطاری مدنی، مجلس رابطہ بالعلماء)
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماءومجلس مزارات اولیاءکے تحت 21دسمبر2019ء کو ہند کے شہر پٹنہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون اور
اراکینِ زون نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس رابطہ بالعلماءومجلس
مزارات اولیاء نے شرکا کی تربیت اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، مجلس رابطہ
بالعلماء)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے
ملاقاتیں کیں۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت
اسلامی کی مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب
مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت تحفے میں دی ۔ چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: شیخ الحدیث مفتی راشد حبیب امینی صاحب (دارالعلوم امینیہ رضویہ فیصل آباد)، مولانا شہوار قادری صاحب (خطیب جامع مسجد ابراہیم فیصل آباد)، مولانا یعقوب امینی صاحب (منتظم دارالعلوم امینیہ رضویہ)، مولانا عبدالمجید سعیدی صاحب (خطیب
جامع مسجد لوھار والا D.Gخان کابینہ)، مولانا محمد
عبدالمقیت امینی صاحب (مدرس دارالعلوم امینیہ رضویہ)، مولانا محمد اشفاق قادری صاحب (مدرس
دارالعلوم امینیہ رضویہ)، مفتی محمد
عبد اللہ صاحب (مدرس
دارالعلوم امینیہ رضویہ)۔ مولانا
حضور بخش مدنی صاحب اور مولانا سید عامر
مدنی صاحب نے راجن پور ڈیرہ غازی خان زون میں جامعۃ المدینہ اور مکتبۃ المدینہ کا
وزٹ کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر انتظام پچھلے دنوں موچھ شریف میانوالی میں سالانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد کی گئی جس میں عاشقانِ رسول سمیت
کثیر تعداد میں علمائے کرام اور آئمہ حضرات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام کو تحائف پیش کئے گئے۔جبکہ
آستانہ عالیہ موازوالہ شریف ضلع میانوالی میں مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی حاضری ہوئی جہاں ان کی ملاقات سجادہ نشین پیر سید صابر
حسین شاہ کاظمی صاحب، پیر سید ارشد حسین شاہ کاظمی صاحب اورپیر محبوب شاہ
صاحب سے ہوئی۔
فیصل آباد میں جناب مولانا محمد ندیم امینی صاحب اورمولانا محمد بدرقادری صاحب سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت
پچھلے دنوں مجلس کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے فیصل آباد میں مولانا محمد ندیم امینی صاحب (مدرس جامعہ امینیہ ) اور مولانا محمد بدر قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد دیال والا فیصل آباد )سے ملاقات ہوئی۔ دورانِ ملاقات مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ
ہوا۔ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں کتاب”
مختصر فتاوی اہلسنت“اور ”ماہنامہ فیضان ِمدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ باالعلماء کے تحت 18دسمبر
2019ء کو ذمّہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں دی۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: مولانا حافظ نذیر احمد سعیدی صاحب (مہتمم مدرسہ فاروقیہ رضویہ پنڈدادنخان)، مولانا
صاحبزادہ خلیل الرحمٰن نقشبندی صاحب (دارالعلوم امینیہ رضویہ فیصل آباد)، مفتی محمد
مسعود احمد حسان صاحب (مہتمم دارالعلوم امینیہ رضویہ فیصل آباد )، مولانا قاری
محمد سردار قادری صاحب (مدرسہ جامعہ حنفیہ قادریہ )، مفتی خلیل
احمد سلطانی صاحب (صدر ومدرس جامعہ مرکزی عید گاہ ڈیرہ غازی خان)، مولانامحمد
انورقریشی صاحب ( مہتمم دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان)۔