20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ دنوں پنڈی اسلام آباد زون کے رکن زون اسلامی بھائی نے مفتی محمد اقبال نعیمی (مہتمم جامعہ نعیمیہ رضویہ اسلام آباد) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مختلف شعبہ جات (دارالمدینہ، المدینہ العلمیۃ ، درسی کتب اور کڈز
مدنی چینل ) کا تعارف پیش کیا اور خیبربالخصوص گلگت میں جامعۃ المدینہ
اور دیگر مدنی کاموں کا سن کرمفتی صاحب نے
خوشی کا اظہار فرمایااور مزید ترقی کیلئے
دعاؤں سے نوازا۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنےاور اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلِ سنت “تحفے میں پیش کی۔