دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت گزشتہ دنوں ذمہ دار  اسلامی بھائیوں نے مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن حسن ابدال ضلع اٹک کا دورہ کیا جہاں مختلف علمائے کرام سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص المدینۃالعلمیۃ اور مکتبۃ المدینہ کا تعارف پیش کیا اور حال ہی میں مکتبۃالمدینہ العربیہ لاہور کی افتتاحی تقریب پر مفتیانِ کرام و علمائے کرام کے دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق دیئے گئے تاثرات کی ویڈیو بھی دکھائی ۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت “ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا ۔ اس موقع پر علمائے کرام نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی اور امیر ِاہِل سنت کے لئےدعائیں کیں ۔علمائے کرام کے نام یہ ہیں:٭ مولانا گل شہزاد نقشبندی ہزاروی( شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن ) ٭مولانا محمد افضل منیر ( شیخ الحدیث مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن) ٭مولانا سید فیض الامین شاہ(مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن) ٭مولانا محمد جہانگیر قادری(مدرس مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن ) ٭مولانا محمد وقار ہزاروی(ناظمِ اعلیٰ مرکزی دارالعلوم فیض القراٰن)۔ (رپورٹ:خالد عطاری مدنی ، ذمہ دار رابطہ بالعلماء)